گال ٹیسٹ:تیسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل ملتوی ، میزبان ٹیم نے 2وکٹ کے نقصان پر 252رنز بنا لئے ، سنگاکارا نے شاندار سنچری سکور کرکے مرد میدان ٹھہرے

ہفتہ 9 اگست 2014 04:37

گال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) گال ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا اورجیاوردنے پاکستانی بالرزکے سامنے ڈٹ گئے۔ میزبان ٹیم نے دووکٹ پردوسوباون رنزبنالئے۔گال میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزسری لنکا نے پہلی اننگزننانوے رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

(جاری ہے)

کوشل سلواورکمارسنگاکارا پہلے سیشن میں پراعتماد نظرآئے۔

دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے ایک سوبیس رنزکی شراکت قائم کی۔ محمد طلحہ نے چونسٹھ کے انفرادی اسکورپرکوشل سلوا کو آؤٹ کرکے اس شراکت خاتمہ کردیا۔ سابق کپتان کمارسنگاکارا اورمہیلا جیاوردنے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ سنگاکارا نے کیرئیرکی سینتیسویں اورپاکستان کیخلاف دسویں سنچری اسکورکی۔

متعلقہ عنوان :