لاہور، ضلعی حکومت کی طرف سے رینجرز کو مختلف جگہوں پر تعیناتی کے لیے گاڑیاں فراہم کردی گئیں

ہفتہ 9 اگست 2014 04:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) لاہور کی ضلعی حکومت کی طرف سے رینجرز کو مختلف جگہوں پر تعیناتی کے لیے گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔پنجاب حکومت کی طرف سے درخواست کرنے پر رینجرز کے دستوں کو شہر میں مختلف جگہوں پر تعینات کرنے کے لیے ضلعی حکومت کی طرف سے انہیں گاڑیاں فراہم کردی گئی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہاہے کہ رات تک رینجرز شہر میں مختلف پر تعینات کردی جائے گی۔

اس کے علاوہ پولیس نے وزیر اعظم پاکستان کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ، وزیر اعلٰی پنجاب کی رہائش گاہ،حمزہ شہباز کی رہائش گاہ سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماوں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیاہے۔ تاہم ڈی آئی جی حیدر اشرف کا کہناہے کہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ان کی اولین ذمہ داری ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :