عراق ،ریاست اسلامیہ کی آرٹلری پر امریکی بمباری، جنگجوآرٹلری کرد فورسز کے خلاف استعمال کر رہے تھے، پینٹاگون

ہفتہ 9 اگست 2014 04:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء ) صدر ابامہ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد امریکی جیٹ طیاروں نے عراق میں ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے اربیل میں ریاست اسلامیہ کی آرٹلری کو نشانہ بنایا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست اسلامیہ کے جنگجو یہ آرٹلری کرد فورسز کے خلاف استعمال کر رہے تھے جو اربیل کا دفاع کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ عراق میں ریاستِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کی جانب سے امریکی مفادات کو خطرے کی صورت میں ان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :