اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نفاذ کیخلاف اپوزیشن کا احتجاجاً سینٹ سے واک آؤٹ،وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد محفوظ ہے تو پھر آرٹیکل 245کا نفاذ کیوں کیا گیا،بھرپور مذمت کرتے ہیں ،سینیٹر رضا ربانی

ہفتہ 9 اگست 2014 04:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نفاذ کیخلاف اپوزیشن نے احتجاجاً سینٹ سے واک آؤٹ کیا ۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد محفوظ ہے تو پھر آرٹیکل 245کا نفاذ کیوں کیا گیا اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ جمعہ کو سینٹ میں آرٹیکل 245 کے حوالے سے تحریک پیش کرکے بحث کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ جب وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اسلام آباد محفوظ ہے تو پھر آرٹیکل 245کا سہارا کیوں لیا گیا ہے ۔

ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار ختم ہوجاتا ہے شہری عدالت سے رجوع نہیں کرسکتے کوئی اور ریونیو نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی آرٹیکل 245کا اطلاق کیا تھا بعد میں کہا تھا کہ یہ ہماری غلطی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آرٹیکل 245 کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں حکومت آرٹیکل 245کو فوری طور پر واپس لے ۔

وزیر اعظم سے سینیٹرز کی ملاقات میں اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے حکومت سے آرٹیکل 245 کا نفاذ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو آرٹیکل 245کا نفاذ زیب نہیں تھا ۔ جمہوریت میں اس طرح کے اقدام درست نہیں ہیں آرٹیکل 245 کے نفاذ پر متحدہ اپوزیشن احتجاجاً واک آؤٹ کرتی ہے جس کے بعد اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی ۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ آرٹیکل 245کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں اور واک آؤٹ کرتے ہیں جس پر ایم کیو ایم بھی واک آؤٹ کرگئی ۔