لاہور میں میدان سج گیا، ماڈل ٹاوٴن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی،عوامی تحریک کے کارکنوں نے ماڈل ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا کر تمام رکاوٹیں توڑ دیں، پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ ، عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور ان کی جیکٹیں چھین لیں، خوشاب میں کارکنوں نے تھانے کو آگ لگا دی، پنجاب بھر میں کریک ڈاوٴن شروع
ہفتہ 9 اگست 2014 04:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ماڈل ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا کر تمام رکاوٹیں توڑ دیں جبکہ اس دوران پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈنڈے لگنے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے منہاج القر ان سیکریٹریٹ جانے والے راستوں پر کنٹینر لگائے گئے تھے جنہیں عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے مزاحمت کرکے ہٹادیا۔
عوامی تحریک کے مشتعل کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے فیصل ٹاوٴن اور جناح چوک پر لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا دیا اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی تمام رکاوٹیں بھی توڑ دیں۔(جاری ہے)
اس دوران پولیس اور عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی جس کے باعث کئی افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور کئی اہلکاروں کے سر بھی پھٹ گئے، عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور ان کی جیکٹیں چھین لیں جبکہ کارکنان نے علاقے میں موجود پولیس کی گاڑیوں پر بھی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس نے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاوٴن اور اس سے ملحقہ علاقوں کی لائٹیں بند کرکے علاقے میں اضافی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ فیصل ٹاوٴن اور جناح ٹاوٴن کے علاقوں کی بھی لائٹیں بند کردی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں،ادھرپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نیبس میں موجودپولیس اہلکاروں کویرغمال بنالیا،اورپولیس بس پرقبضہ کرلیا۔کارکنوں نے پولیس بس کے شیشے بھی توڑدیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے کو کنٹینر کے سپرد کردیا ہے اور لاہور کا کوئی کونا ایسا نہیں ہے جہاں کنٹینر موجود نہ ہوں لیکن حکمران جتنی کوشش کرلیں چاہے یہ ہٹلر بھی بن جائیں ہمارے پر امن کارکنان رکنے والے نہیں ہیں اور اگر حکمرانوں نے یزیدی رویہ ترک نہ کیا تو یوم شہدا یوم انقلاب بن سکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بربریت پر اتری ہوئی ہے ہم اسے متنبہ کرتے ہیں اگر ظلم اور بربریت سے باز آجائے کیونکہ ہمارے کارکنان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں جوبھی یوم شہدا کے راستے میں آئے گا اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جہاں جہاں کنٹینررکھے گئے ہیں اگر انہیں حکومت نے دو گھنٹے کے اندر نہ ہٹایا اور شہر کو کلیئر نہ کیا تو کنٹینرز کو ماچس کی تیلیوں کی طرح اڑا دیں گے۔ادھرپنجاب میں عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے اور سینکڑں کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ‘عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق بھکر میں پولیس اور کارکنوں کے تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے‘یوم شہدا میں شرکت سے روکنے کے لیے پنجاب بھر میں عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ بھکر میں خان سر کے مقام پر پولیس نے پی اے ٹی کے کارکنوں کے قافلے کو روک لیا جس پر کارکن مشتعل ہو گئے اور انہوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمی کارکنوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قائد آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے 4 پولیس اہلکاروں کو وین سمیت یرغمال بنا لیا تاہم ڈی سی او کی مداخلت کے بعد انہیں رہا کرا لیا گیا۔ گوجرانوالہ میں پی اے ٹی کے20عہدیداروں اور کارکنوں کو15 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق حافظ آباد ، صادق آباد، جھنگ، شورکوٹ گوجرہ، داوٴد خیل، قصور اور سیالکوٹ سے عوامی تحریک کے 200 سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیہ سے گرفتار کارکنوں کو ڈیرہ غازیخان جیل منتقل کر دیا گیا -گوجرانوالہ پولیس کاعوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ،200کے قریب عوامی تحریک کے کارکنوں کومختلف تھانوں میں نظربندکردیاگیا،ضلعی صدرعمران حسین چوہان کوبھی گرفتارکرلیاگیا،حکومت پنجاب کی ہدایت پرسی ٹی پولیس آفیسروقاص ندیم نے ضلع بھرمیں پولیس کی ناکہ بندی کردی ہے اورجگہ جگہ ناکے لگادیئے گئے ہیں ،لاری اڈہ سیل اورجی ٹی روڈبندکردی گئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے خوشاب کے تھانے قائد آباد میں ڈی ایس پی اور 3اہلکار یرغمال بنالیے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خوشاب کے قائد آباد تھانے کو آگ لگانے والے مسلح کارکنوں نے اسلحہ بھی لوٹ لیا، حوالات بھی توڑی، ڈکیتی کے 3ملزم فرار ہوگئے، تھانے کا تمام ریکارڈ جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانا قائدآباد پر حملہ اورآگ لگانے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوادی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کو آگ لگانے والے عوامی تحریک کے کارکنوں نے اسلحہ بھی لوٹ لیا،کارکنوں کی جانب سے حوالات توڑنے کے باعث ڈکیتی کے 3ملزمان فرار ہوگئے،تھانے پر حملہ کرنے والے عوامی تحریک کے کارکن مسلح تھے اور پٹرول کی بوتلیں بھی لائے تھے جن کے آگ لگانے سے تھانے کاتمام ریکارڈ بھی جل چکا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 9 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
گال ٹیسٹ:تیسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل ملتوی ، میزبان ٹیم نے 2وکٹ کے نقصان پر 252رنز بنا لئے ، سنگاکارا نے شاندار سنچری سکور کرکے مرد میدان ٹھہرے
-
پی سی بی آئین کیخلاف درخواست پرعبوری حکم جاری، درخواست گزار کو 17اگست تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا ، وضاحت کی جائے کہ آخر عدالت سے حقائق کیوں چھپائے گئے،اس طرز کی بدنیتی پر مبنی درخواستوں کے ... مزید
-
یورو گوئے کے فٹبالر نے اپنی سزا کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا
-
عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور واورینکا کو روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی
-
راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل
-
لاہور میں آج صبح سے 24 گھنٹوں کیلئے موبائل فون سروس بندرہے گی‘ذرائع، انقلاب اورآزادی مارچ کے دوران صوبے میں دفعہ 144کے نفاذکاامکان ہے‘رانا مشہود
-
لاہور، ضلعی حکومت کی طرف سے رینجرز کو مختلف جگہوں پر تعیناتی کے لیے گاڑیاں فراہم کردی گئیں
-
طا ہر القادری اور عمران خا ن نے یو ٹرن لیا تو ان کی سیاست کا خا تمہ ہو جا ئے گا،شیخ رشید، 14اگست کا لا نگ اور انقلاب مارچ ضرور ہو گا،آج طا ہر القادری سے لا ہور میں ملا قات کرونگا، سیکورٹی کو نسل میں شرکت ... مزید
-
اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نفاذ کیخلاف اپوزیشن کا احتجاجاً سینٹ سے واک آؤٹ،وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد محفوظ ہے تو پھر آرٹیکل 245کا نفاذ کیوں کیا گیا،بھرپور مذمت کرتے ہیں ،سینیٹر رضا ... مزید
-
وفاقی یونیورسٹیوں میں 37لیکچرار ایڈہاک بنیادوں پر کام کررہے ہیں،ملک میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد 8ہزار تک پہنچ چکی ہے ؛وزیر مملکت بلیغ الرحمن
-
ملک میں اثاثوں کے تحفظ کے لئے آرٹیکل245 نافذ کیا گیا،کسی کے بنیادی حقوق معطل نہیں ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ،فوج میں ٹریننگ دی جاتی تھی کہ اگر صورت حال سویلین کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں ... مزید
-
سینیٹر پرویز رشید اور تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کے درمیان طنز مزاح،وزیر اطلاعات جاوید ہاشمی کے ساتھ پارٹی ورکر سے ووٹ شیر کو دینا،مخدوم پچھلی دفعہ بھی شیر کو ووٹ دیا تھا کیونکہ کارکن جانتے ... مزید
-
انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے ملازمین و افسران کی چھٹیاں منسوخ، نو ٹیفیکیشن جاری
-
ماڈل ٹاؤن کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آج تک ملتوی ،طاہر القادری شہر میں امن و امان کی ضمانت دیں تو عدالت تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دے گی ، لاہور ... مزید
-
عراق ،ریاست اسلامیہ کی آرٹلری پر امریکی بمباری، جنگجوآرٹلری کرد فورسز کے خلاف استعمال کر رہے تھے، پینٹاگون
-
بھا رت کا جنگی جنو ن ،امر یکہ سے مزید 39جنگی ہیلی کاپٹر خرید ے گا ، بھارت امریکا سے AH-64D اپاچی ہیلی کاپٹر خریدنے کی ایک ڈیل پر مذاکرات کر رہا ہے ، ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ڈیل 1.4 بلین ڈالر تک کی ہو ... مزید
-
غزہ پھر خونی دریا کے کنارے پر آن پہنچا ‘72گھنٹے کی اعلانیہ جنگ بندی ختم ، اسرائیل کی جنگ بندی میں توسیع کی تجویزحماس نے مسترد کردی
-
عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان متحدہ افغان حکومت کے قیام کا معاہدہ طے ، ووٹوں کی گنتی کے بعد متحدہ حکومت بنائی جائے گی جس میں دونوں جماعتوں کو برابری کی نمائندگی ملے گی،قومی فریضہ سمجھتے ... مزید
-
ترکی میں صدارتی انتخابات 10اگست کو ہونگے، رجب طیب اردگان ’فیورٹ‘ قرار
-
فٹ بالر میسی کا غزہ کے بچوں ساتھ اظہار یکجہتی،اسرائیل، حماس تنازعے کا باعث بچے نہیں لیکن سزا بچوں کو ملی: میسی
-
شہزادہ ولیم ایمبولینس ہیلی کاپٹر پائلٹ کا پیشہ اپنانے کو تیار، آئندہ موسم بہار میں شہزادہ ولیم ایمبولینس ہیلی کاپٹر اڑانے کا فن سیکھیں گے
-
جاسوسی کی پاداش میں متعد دفلسطینی شہریوں کو پھانسی دیدی گئی،حماس کا دعوی
-
برازیل:بہن بھائی کی انجانے میں شادی،7سال بعد حقیقت کا علم ہونے پر خاتون بے یقینی کے عالم اس وقت زاروقطار رونے لگی کہ اس کا شوہر ہی اس کا حقیقی بھائی ہے،تلخ حقیقت سے بے خبر جوڑے کی چھ سالہ بیٹی ہے
-
لاہور میں میدان سج گیا، ماڈل ٹاوٴن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی،عوامی تحریک کے کارکنوں نے ماڈل ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا کر ... مزید
-
پنجاب حکومت کا عوامی تحریک کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ، طاہر القادری کی گرفتاری کا امکان ، قانونی ماہرین سے مشاورت
-
شہبازشریف 15شہداء کے قاتل ہیں ،طاہرالقادری،حکمران جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کریں ،یوم شہداء ہوکررہے گا،طاہرالقادری کی چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو،عمران خان اورطاہرالقادری ... مزید
-
طاہرالقادری غیرملکی ایجنٹوں کے ایمافساد برپا کرنا چاہتے ہیں، رانا مشہود ،پاکستان کی بربادی چاہنے والے خود برباد ہو جائیں گے،عوام ان عناصر کی سازشوں کو پہچان چکے ،صوبائی وزیرقانون،طاہر القادری ... مزید
-
ہر صورت میں آزادی مارچ کرینگے،چودہ اگست سے پہلے کسی صورت وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کو تیار نہیں ، عمران خان، اگر نظر بند کیا گیا تو پارٹی کارکن پورے پاکستان کو بلاک کردینگے ، آزادی مارچ ہر ... مزید
-
پنجاب حکومت نے 10 سے 14 اگست تک لاہور میں رینجرز طلب کرلی، رینجرز کی 5 کمپنیاں لاہور میں تعینات کی جائیں گی،ضرورت پڑنے پر لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے، ذرائع
-
ججز نظر بندی کیس ، میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر مشرف کو 18ویں بار عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا، سا بق صدر کی تازہ میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش ، ملزم میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر پہلے بھی کئی بارعدالت ... مزید
-
وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کینیڈین حکومت کے ذریعے ملک سے باہر بھجوانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات شروع کردیئے
-
پاکستان میں گرفتار بھارتی فوجی بی ایس ایف حکام کے حوالے، پاکستانی فوجیوں نے میری توقع سے بڑھ کر میرے ساتھ سلوک کیا‘ ستیا شیل یادیو
-
پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ کمیشن کا چوتھا راؤنڈ مکمل، باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق ، تاپی گیس پائپ لائن کے ساتھ سڑک اور ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ،تاپی گیس پائپ لائن سے تعمیر میں ... مزید
-
پنجاب سول سیکرٹریٹ میں رات گئے صوبہ میں لا ء اینڈ آرڈر کی موجود ہ صورتحال بارے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،آزادی اور انقلاب مارچ کو روکنے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا ‘ وزیر قانون پنجاب ... مزید
-
وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی باقاعدہ طور پر ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کر دی گئی ، کور کمانڈر راولپنڈی اور ٹرپل ون بریگیڈ کے کے کمانڈر کی ... مزید
-
ملکی صو رتحا ل ،وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس آج طلب کر لی،کانفرنس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی،چیف آف آرمی سٹاف اورڈی جی آئی ایس آئی شرکت کریں گے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی راہنماوٴں ... مزید
-
اگر حالات کی نزاکت کا احساس نہ کیا گیا تو تیسرا فریق فائدہ اٹھا سکتا ہے،لیاقت بلوچ ،سیاسی معاملات کو بند گلی کی طرف جانے سے روکنا ہوگا‘ انا کی تسکین کی بجائے جمہوری تقاضوں کے مطابق معاملات حل کرنا ... مزید
-
لانگ مارچ کے سلسلے میں موجود حالات کو قابو کرنے کیلئے چار نکاتی فارمولا دیدیا ہے ،سراج الحق، تما م سیاسی جماعتیں ملکر جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وفاقی حکومت سنجیدگی اور فراخدلی کا ... مزید
-
فخرو الدین جی ابراہیم نے چپ کا رورزہ توڑ دیا، الیکشن میں اٹھنے والے اعتراضات کا جواب دے دیا ،اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے انتخابات کے حوالے سے ان پر کوئی دباو نہیں ڈالا،انتخابی عمل میں ... مزید
-
اسلام آباد پر غیر جمہوری قو تو ں کو دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دینگے، سعد رفیق، کسی نے اسلا م آ با د اگر آ نا ہے تو اسے امن کی ضما نت دینا ہو گی،طاہر القادری کیخلاف طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں،پورے ... مزید
-
تحریک انصاف کا وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ، پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نمائندگی کرینگے
-
عمران خان کا 10اگست کو طاہر القادری کے یوم شہداء میں شرکت کرنے کا اعلان
-
عمران خان اور طاہر القادری اپنا ایجنڈا بیس کروڑ عوام پر مسلط نہیں کر سکتے نہ ان کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل لانگ مارچ کی نذر کریں گے،سینیٹر پرویز رشید ،پاکستان قوم کسی صورت بھی یہ نہیں چاہے گی کہ ... مزید
-
سینیٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور،اسرائیلی حملے ریاستی دہشت گردی ہے،عالمی برادری صیہونی دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، قرار داد میں مطالبہ،اجلاس میں ... مزید
-
کسی پارٹی نے ڈیل کی تو پاکستان میں اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائیگا: چودھری پرویزالٰہی ،نوازشریف، شہباز شریف کی حکومت گرنے کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں 95 فیصد ان کا اپنا قصور نکلے گا: میڈیا سے گفتگو ... مزید
-
حکومت نے سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں کی درآمد کرنے پر سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، رانا محمد افضل،حکومت توانائی پیدا کرنے کے عوامل کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ سالانہ اکیس ارب روپے کے سولر پینل منگوائے ... مزید
-
حکومت تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی، حکمرانوں میں آمر کی روح دوڑ رہی ہے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکمران ہونگے، ... مزید
-
اسرائیل کی غزہ پر جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے،سینیٹر راجہ ظفر الحق،عالمی سطح پر ا صہیونی جارحیت بند کرانے کی ضرورت ہے، اسرائیل کے ارد گرد واقع عراق، لیبیا، شام اور کئی دوسرے ممالک عدم استحکام ... مزید
-
عمران خان 40ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار رہے ہیں لیکن منتخب حکومت سے مذاکرات سے انکار ی ہیں،شہباز شریف،مڈ ٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، 14اگست کو جیت صرف پاکستان کے ... مزید
-
کنٹرول لائن پر پاکستانی جارحیت ناقابل برداشت ہے، ارون جیٹلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.