وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس، کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ،زرعی معیشت میں کاشتکارکا کردار سب سے اہم ہے ، کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے ، شہبازشریف

اتوار 10 اگست 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا -جس میں کاشتکاروں کو سہولتیں دینے،زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے بلوں اور کھاد پر سبسڈی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا-وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سکندربوسن، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، وفاقی و صوبائی حکام نے اجلاس میں شرکت کی -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحکومت پنجاب نے زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں-انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کوفروغ دیاجا رہاہے-انہوں نے کہاکہ زرعی معیشت میں کاشتکارکا کردار سب سے اہم ہے- کاشتکار وں کے مفادات کا تحفظ کریں گے -انہوں نے کہاکہ کھاد کی بوری پر قیمت کے اندراج کو یقینی بنایا جائے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکام اجلاس میں مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کریں اور درست معلومات اور اعدادوشمار پیش کئے جائیں-