سیاسی کارکنوں کی گرفتار یاں، پٹرول کی فروخت روکنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اتوار 10 اگست 2014 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) )سکیورٹی کے نام پر پنجاب میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں،راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کرنے اور پٹرول کی فروخت روکنے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز لائرز فورم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے نام پر پورے صوبے میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کررکھی ہیں اور پنجاب بھر کے شہروں میں کنٹینر لگا کر راستوں کو بند کردیا گیا جبکہ عوام کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے پٹرول کی فروخت بھی بند کرادی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے جلسے میں عوام کو شرکت سے روکنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے اور آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت پنجاب کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں،راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کرنے اور پٹرول کی فروخت روکنے کے اقدامات کا کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :