پرویز خٹک آج نئی فنی تعلیم اور صنعتی پالیسیوں سے متعلق بعض اعلانا ت کریں گے

اتوار 10 اگست 2014 08:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل اتوار کی سہ پہر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی نئی فنی تعلیم اور صنعتی پالیسیوں سے متعلق بعض اعلانا ت کریں گے اس موقع پر صوبائی وزراء برائے فنی تعلیم، محنت ، افرادی قوت وصنعت ،ٹیوٹا کے چیئرمین انجینئر نعمان وزیر،خیبرپختونخوا ایوان صنعت و تجارت کے چیئرمین زاہد الله شنواری اور تاجر و صنعتکار تنظیموں کے دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :