لاہور میں موسم کی خرابی،شہباز شریف اورچودھری نثار قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے ،موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کا طیارہ رن وے سے واپس آگیا

اتوار 10 اگست 2014 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اور وزیرِداخلہ چودھری نثار قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کا طیارہ رن وے سے واپس آگیا،اس طرح طیارے کے پرواز نہ کر سکنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

اس سے پہلے ذرائع کے مطابق وزیرِداخلہ چودھری نثار نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی،جبکہ پی ٹی آ ئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی غور کیاگیا۔