چین کا قدرتی تباہ کاریوں بارے پیشنگوئی کیلئے سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

اتوار 10 اگست 2014 09:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) چین نے قدرتی تباہ کاریوں سے متعلق پیشنگوئی کیلئے سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی خلائی ادارے جیکوان نے سٹیلائیٹ لاؤنج میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ صحرائے کوبی میں سینٹر باؤگان ایکس ایکس سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیٹلائیٹ سائنسی تجربات کے زمینی سروے‘ فصلوں کی مانیٹرنگ کے ذریعے قدرتی تباہ کاریوں بارے پیشنگوئی کرے گا جس کے نتیجے میں ان تباہ کاریوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :