پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر ز کے استعمال پر پابندی کے اپنے ہی فیصلوں پر عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا،عمران خان کے دورہ سوات موقع پر سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا

اتوار 10 اگست 2014 09:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر ز کے استعمال پر پابندی کے اپنے ہی فیصلوں پر عمل درآمد شروع نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور کفایت شعاری اور سادی کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کی تھی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو ہدایت جاری کی تھی کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال نہ کریں ۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دورہ سوات موقع پر سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ سوات پہنچے جبکہ ان کا دیگر سکواڈ براہ راست سوات پہنچا تھا ۔ اس طرح تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں پر تحریک انصاف خود عمل درآمد نہیں کر رہی ہے ۔