ریڈزون میں ڈپلومیٹک انکلیو کو سیل کردیاگیا،پولیس اہلکاروں نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی خفیہ نگرانی شروع کردی

اتوار 10 اگست 2014 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)دہشتگردی کے پیش نظر سپیشل برانچ اور اسلام آباد پولیس نے گیسٹ ہاؤس کی نگرانی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب دہشتگردی کے پیش نظر اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیو کو سیل کردیاگیاا اور سپیشل برانچ اور پولیس اہلکاروں نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤس سمیت دیگر اہم جگہوں کی خفیہ نگرانی شروع کردی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے قبل حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :