افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 59 طالبان ہلاک ہوگئے

اتوار 10 اگست 2014 09:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 59 طالبان ،9 فوجی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان فورسز نے صوبہ پکتیا غزنی ،قندھار اروزگان ،بدخشاں ،ہات اور ننگر ہار میں آپریشنز کئے۔

(جاری ہے)

اس دوران جھڑپوں میں 9 فوجی جبکہ 59طالبان ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہاگیا کہ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :