خاران میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ‘ خاتون بچے سمیت تین افراد جاں بحق

اتوار 10 اگست 2014 09:01

خاران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) خاران میں مسلح افراد کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب خاران میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہ گیر خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :