گال ٹیسٹ : سنگاکارا نے 10ویں ڈبل سنچری بنا ڈالی ، ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ،سرڈان بریڈ مین 12ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر قائم ،برائن لارا تیسرے ، جاوید میانداد 6ڈبل سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان

اتوار 10 اگست 2014 08:57

گال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا نے ٹیسٹ کیریئرکی10ویں ڈبل سنچری بنالی،سنگاکارا ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسیمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سر ڈان بریڈمین 12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبرپرہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 9 ڈبل سنچریاں بناکرتیسرے جبکہ انگلینڈ کے والی ہیمنڈز اورسری لنکا کے مہیلا جے وردنے 7،7 ڈبل سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔ماضی کے پاکستانی مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد 6 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں۔

متعلقہ عنوان :