اپر دیر میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا

اتوار 10 اگست 2014 09:00

اپر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء)تحصیل براول میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل جب کہ 2 خواتین کو زخمی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپر دیر کی تحصیل براول کے علاقے سونئی درہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :