انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اگلے سال پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کی تصدیق کردی، آئندہ برس پاک بھارت سیریز کے امکانات بھی روشن روشن ،پاکستان اوربھارت کے درمیان 2015 سے 2023 تک 6 سیریز کھیلی جائیں گی،بھارت آئندہ برس پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیل سکتا ہے، سری نواسن ، آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز کے لیے ایک معاہدہ جلد طے پاجائے، فیوچر ٹورپروگرام کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا انعقاد ہوگا

اتوار 10 اگست 2014 08:57

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اگلے سال پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان 2015 سے 2023 تک 6 سیریز کھیلی جائیں گی،پاکستان اوربھارت ا آئندہ 8 سالوں میں 12 ٹیسٹ، 30 ون ڈے ، 11 ٹی ٹوینٹی میچزکھیلیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیئرمین این سری نواسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت آئندہ برس پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیل سکتا ہے۔

اپنے ایک ایک انٹرویو میں سری نواسن نے کہا 'پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کی تجویز سامنے آئی ہے، آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز کے لیے ایک معاہدہ جلد طے پاجائے'۔

(جاری ہے)

فیوچر ٹورپروگرام کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا انعقاد ہونا ہے، جبکہ دونوں ٹیمیں آئندہ آٹھ سال کے دوران چار دوطرفہ سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا(بی سی سی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے آٹھ سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اب اس پر کام کیا جارہا ہے۔آئندہ برس یعنی 2015ء میں ہونے والی سیریز پاکستان کی ہوم سیریز ہوگی تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔سری نواسن نے انٹرویو کے دوران کہا' فیوچر ٹور پروگرام کو دوبارہ ترتیب دینے کے دوران ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ اس کی سرزمین سے باہر سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی، جس سے مجھ سمیت بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی بھی اتفاق کرتی ہے'۔

ماضی میں ہندوستان کے کرکٹ حکام ملک سے باہر میچز کی مخالفت کرتے رہے تھے مگر رواں برس یو اے ای میں انڈین پریمئیر لیگ کا انعقاد برف پگھلنے کا سبب بناذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ بہت اچھے طریقے سے منعقد ہوا اور ہم وہاں کے انتظامات سے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستانی ٹیم نومبر، دسمبر 2017ء میں ہندوستان کا دورہ کرے گی جس دوران وہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کھیلے گی، جبکہ آئندہ آٹھ برس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان بارہ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔