وزیراعظم کا اہم رفقاء کا قوم سے خطاب کا مشورہ، فیصلہ آج ہونے کا امکان

اتوار 10 اگست 2014 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) قومی سلامتی کانفرنس میں وزیراعظم کے بعض سینئر رفقاء اور وفاقی وزراء نے نواز شریف مشورہ دیا کہ وہ ملکی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے ریڈیو اور ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں اور اس کیلئے قوم کو اعتماد میں لیا جائے تاہم وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دوستوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کا فیصلہ آج اتوار کے روز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بااعتماد ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیراعظم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے لانگ مارچ اور آزادی مارچ کے حوالے سے بھی قوم کے ساتھ اہم امور پر اپنے خطاب میں تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :