بھارت اسرائیل سے بحری جہاز شکن میزائل خریدنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے‘ رپورٹ

اتوار 10 اگست 2014 09:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اگست۔2014ء) بھارت اسرائیل سے میزائل خریدنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی سلامتی بارے کابینہ کمیٹی نے اسرائیل سے 262 باراک ون بحری جہاز شکن میزائل اور ان کے سپیئر پارٹس خریدنے بارے قرار داد پر رائے شماری کی ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے منظور کئے گئے 163 ملین ڈالر لاگت کے اس پراجیکٹ پر عملدرآمد دسمبر 2014 ء تک کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :