روس کی یورپ کے لیے گیس سپلائی میں رکاوٹ کی دھمکی

ہفتہ 30 اگست 2014 06:54

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء ) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کہا ہے کہ روس کے ایک ہزار سے زائد فوجی یوکرائن میں سرگرم ہیں اور علیحدگی پسندوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے چیف آندرس فوگ راسموسن نے برسلز میں نیٹو کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ”روس کی طرف سے اْس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمارا روس سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دے۔

مسلح باغیوں کی حمایت بند کرے اور یوکرائن کے سنگین بحران کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری اور قابل تصدیق اقدامات کرے۔راسموسن نے یہ بیان مغربی ممالک اور یوکرائن کی حکومت کی طرف سے روس پر لگائے جانے والے ان الزامات کے پس منظر میں دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کی طرف سے علیحدگی پسند باغیوں کی عسکری امداد اور یوکرائن کے علاقوں میں روسی فوجیوں کی نقل و حرکت سے چار ماہ سے جاری جنگ کا دھارا مْڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :