کیربین اور بحرالکاہل کو ملانے کے لئے چینی کمپنی نے نکارا گوا میں ٹھیکہ حاصل کرلیا

ہفتہ 30 اگست 2014 06:56

ماناگوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)چین کی ایک کمپنی نے جسے کیربین اور بحرالکاہل کو ملانے کے لئے نکارا گوا میں ایک ٹھیکہ دیا گیا ہے ، گزشتہ روز کہا کہ اس نے نہر کی تعمیر سے متاثر ہونیوالے افراد کو معاوضہ دیئے جانیوالی اراضی اور املاک کاجائزہ لینا شروع کردیا ہے۔پانامہ نہر کے مقابلے میں 278کلومیٹر(172میل) لمبے چالیس بلین ڈالر لاگت کے پراجیکٹ پر کام پروگرام کے مطابق امسال کے اواخر میں شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

کمپنی ایچ کے نیکارا گوا کینال ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک اور فرم چانگ جیانگ انسٹیٹیوٹ آف سروس پلاننگ ، ڈیزائن اینڈریسرچ نیکارا گوا کی حکومت اور فوج کی مدد سے جائزہ لے گی ۔صدر ڈینیئل اورٹیگا نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اس وسطی افریقی ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو متاثر کرنیوالی غربت کے ازالے میں مدد کے لئے روزگار کے کافی مواقع پیدا کرے گا۔تاہم ماہرین ماحولیات کو تشویش ہے بالخصوص اس جھیل میں جہازوں کی آمد و رفت کے اثرات کے بارے میں ،جو کہ مجوزہ نہر کے راستے میں پڑتی ہے ، جھیل اوسیبولکا وسطی افریقہ میں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔