عمران خان کے میڈیا میں رقوم تقسیم کرنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ، ڈی جی آئی بی،عمران خان کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے بغیر کسی ثبوت محکموں کی کردار کشی سے گریز کیا جائے، آفتاب سلطان

ہفتہ 30 اگست 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا میں رقوم تقسیم کرنے کے الزام کو مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ حکومت سے رقوم لے کر میڈیا میں تقسیم کررہے ہیں ان الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی آئی بی نے کہا کہ عمران خان کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے بغیر کسی ثبوت محکموں کی کردار کشی سے گریز کیا جائے آئی بی کے پاس فنڈز ان کاموں کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :