کراچی ، فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق، لیاری گینگ وار کے تین مغوی کارکنوں کی لاشیں دو مختلف مقامات سے ملیں ، پولیس
ہفتہ 30 اگست 2014 06:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار، سرکاری افسر، متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور لیاری گینگ وار کے 4کارندوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جمعرات کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج چل بسا، قتل کئے جانے والے افراد میں لیاری گینگ وار کے تین مغوی کارکنوں کی لاشیں دو مختلف مقامات سے ملیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ پولیس چوکی گلی نمبر ایک میں طارق میڈیکل اسٹور کے قریب جمعہ کی شام موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار 45سالہ لطف اللہ ولد وارث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مقتول لطف اللہ سہراب گوٹھ تھانے کی آلاصف پولیس پوسٹ میں تعینات تھا اور کسی کام سے سادہ لباس میں ایوب گوٹھ کے علاقے اشرف سوسائٹی جارہا تھا کہ تعاقب کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق دادو سے تھا اور وہ سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق مقتول نے دو شادیاں کی ہوئی تھی ،پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور ذاتی دشمنی کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
شاہ فیصل کالونی نمبر دو کے علاقے میں شمع شاپنگ سینٹر کے قریب موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سرکاری نمبر پلیٹ کی حامل موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر ہی جاں بھق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 43 سالہ ندیم احمد شیخ ولد اشفاق احمد شیخ کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد شیخ 16گریڈ کا سرکاری افسر اور سندھ سیکریٹریٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا، وہ حیدر آباد کا رہنے والا اور نوکری کے باعث کراچی میں اپنے سسرال واقع شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں ہی بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پزیر تھا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 9قطر اسپتال موڑ پر قائم اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کے ٹھیہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری قطر اسپتال لایا گیا جہاں پر ایک شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو زخمیوں 50سالہ محمد عقیل خان اور 55سالہ ارشد ولد صغیر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتول کی لاش کو بھی ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں مقتول کی شناخت 55سالہ غلام نبی بخش عرف بھیا ولد پیر بخش کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول غلام نبی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7کا رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 130کا کارکن تھا تاہم وہ گزشتہ دو برسوں سے غیر فعال تھا جبکہ زخمی ہونے والے افراد بھی متحدہ کے کارکنان ہیں۔کلاکوٹ تھانے کی حدودلیاری چاکیواڑہ نمبر2 میں ناگمان مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ شعیب حسین بلوچ ولد غلام حسین ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش سول اسپتال لائی گئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول شعیب اسی علاقے کا رہائشی اور اسکا آبائی تعلق ٹنڈو الہ یار سے تھا، وہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ گروہ کا کارندہ تھا ۔ بغدادی تھانے کی حدود میں ڈاکس تھانے کے سامنے جی الانہ روڈ سے متصل نالے سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت 26سالہ شاہ ولی ولد امان اللہ افغانی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کو سینے پر گولی لگی ہے، پولیس کے مطابق مقتول نیو سبزی منڈی کے قریب افغان کیمپ کا رہائشی اور کچرا چننے کا کام کرتا تھا۔قبل ازیں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سکھن ندی دریا آباد اللہ والا چوک سے جمعہ کی صبح ایک شخص کی ہاتھ بندھی تشدد ذدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 30سالہ پرویز ولد سلیم کے نام سے کی گئی ۔
واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد میمن گوٹھ تھانے کی حدود جام گوٹھ داد رنگ سنی موڑ کے قریب سے 2 نوجوانوں کی کمبل اور چادر میں لپٹی لاشیں ملیں، لاشوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولین کی شناخت 30سالہ محمد رفیق ولد نبی بخش اور 32سالہ نزیر احمد ولد اسماعیل احمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین غلام علی بلوچ گوٹھ ملیر سٹی کے رہائشی اور وہ دو سال قبل ہی پرانا گولیمار سے ملیر منتقل ہوئے تھے۔دونوں مقتولین کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے اور انہیں سروں پر ایک ایک گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دونوں کی لاشیں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا اور وہ نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے دست راست ڈاکٹر شعیب کے ساتھی تھے جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں قتل ہونے والا بھی انہیں مقتولین کا ساتھی اور انہیں ملیر سٹی کے علاقے سے اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے انکی لاشوں کو دو مختلف مقامات پر پھینکا گیا ہے۔علاوہ ازیں لیاقت آباد بی ایریا میں جمعرات کی شب حجام کی دکان پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والے 30سالہ بابر حسین زیدی دوران علاج آغا خان اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق مقتول بابر حسین لیاقت آباد بی ایریا کا ہی رہائشی اور اسکا آبائی تعلق پنجاب سے تھا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 30 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن کرکٹ میچ( آج ) کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر
-
ورلڈ کبڈی لیگ، لاہور لائنز اور خالصہ واریئرز کے درمیان مقابلہ 30اگست کو نئی دلی میں ہوگا،مقابلہ اندراگاندھی انڈور سٹیڈیم میں ہوگا، لاہور لائنز کی قیادت بابر وسیم گجر کریں گے،لاہور لائنز اب تک اپنے ... مزید
-
میچ فکسنگ کا گاڈ فادر کہلانے والا ولسن اب فکسنگ کے خلاف ایکشن میں،فٹ بال کی دنیا کے بک میکر سنگا پور کے ولسن راج پیرومل نے دنیا بھر میں 100 فٹ بال میچوں میں فکسنگ کے ذریعے 30 لاکھ پاونڈ کما لئے۔ اب وہ ... مزید
-
لاہور، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا
-
عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی، کے پی کے اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کی سلپ جاری کردی
-
لاہور ہائی کورٹ ، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور
-
کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کردیا
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 282سیاسی جماعتوں میں صرف 19جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے تا حال گوشوارے جمع نہیں کر ائے
-
بازیابی پر حکومت اور فوج کا شکرگزار ہوں، ڈاکٹر اجمل،واپس آنے کی کوئی امید نہیں تھی‘ رہائی کس کے بدلے میں ہوئی کچھ پتہ نہیں، طالبان کے ہاں جس طرح چار سال گزارے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے، میڈیا ... مزید
-
کوہاٹ،قتل کی لرزہ خیز واردات میں ایک ہی خا ندا ن کے 5افراد جا ں بحق ،جا ں بحق افراد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا ،فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پولیس حکا م
-
کراچی ، فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق، لیاری گینگ وار کے تین مغوی کارکنوں کی لاشیں دو مختلف مقامات سے ملیں ، پولیس
-
نیب سندھ کی ایک خصوصی ٹیم کی کاروائی ، این آئی سی ایل کیس کے اہم ملزم گرفتار
-
عمران خان کے میڈیا میں رقوم تقسیم کرنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ، ڈی جی آئی بی،عمران خان کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے بغیر کسی ثبوت محکموں کی کردار کشی سے گریز کیا جائے، آفتاب سلطان
-
وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
-
روس کی یورپ کے لیے گیس سپلائی میں رکاوٹ کی دھمکی
-
چین ،پانڈا کا خوراک کے لیے حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچایا
-
شامی بحران ایک بڑا انسانی المیہ بن گیا ہے، اقوام متحدہ،عالمی برادری مہاجرین کی موثر مدد کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، ہمسایہ ملکوں میں رجسٹرڈ شامی مہاجرین کی تعداد 3ملین ہو گئی ہے،یو این ہائی کمشنر ... مزید
-
بھارتی پنجاب پٹیالہ کے اوتار سنگھ مانی نے دنیا کی سب سے بڑی پگڑی تیارکر لی،پگڑی کا وزن 100 پاؤنڈ ، لمبائی 645 میٹر ہے، اسکوسر پر باندھنے میں اوتار سنگھ مانی کو چھ گھنٹے وقت درکا ہوتا ہے
-
یمن میں یرغمال بنایا جانے والا ہمارا سفارتکار بالکل صحت مند اور اچھی حالت میں ہے ، ایران
-
کیربین اور بحرالکاہل کو ملانے کے لئے چینی کمپنی نے نکارا گوا میں ٹھیکہ حاصل کرلیا
-
یورپی یونین روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے‘ انجیلا مرکیل
-
روس اور بھارت کے درمیان آٹھ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا
-
ابو بکر البغدادی کیطرف سے عسکریت پسندوں کو شادیوں کی اجازت،وہ شادی خواستگار ہیں اور اچھی زندگی کا یقین دلاتے ہیں: یزیدی خواتین
-
آرمی چیف سے حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا، ترجمان پاک فوج،ترجمان پاک فوج نے موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی ... مزید
-
آئی ایس پی آر کا بیان حکومت کی مشاورت اور باقاعدہ طور پر وزیراعظم کی اجازت سے جاری کیا گیا ،چوہدری نثار علی خان ، فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی البتہ سہولت کار کا کردار ... مزید
-
ایک نہیں دس حکومتیں بھی قربان کرسکتا ہوں،مشکل وقت گزرنے کے بعد میں یوٹرن نہیں لوں گا،اصولوں اور نظرئیے پر سودے بازی نہیں کریں گے،نوازشریف، آئینی اداروں کی طرف دھرنا دینے والوں کے رخ کرنے کی صورت ... مزید
-
اگر اقتدار بھی چلا جائے تو غیر آئینی بات پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ،وزیراعظم نواز شریف ،حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی حکومت انکوائری کرے گی کس چینل پر اور ... مزید
-
تحریک انصاف کی اپیل ، عوامی تحریک نے ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی،عمران خان کے پیغام کا احترام کرتے ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرکے مقصد سے ہٹانا چاہتے ہیں ہمیں صبر اور اتحاد کا تھامنا ہوگا،طاہرالقادری ... مزید
-
تحریک انصاف کی پاکستان عوامی تحریک کو کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریزکی اپیل، یوٹرن کے بعد حکمران اخلاقی جنگ ہار چکے ، اب ہمیں ملکر فیصلہ کرنا ہوگا حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں یا حکومتی ... مزید
-
عمران خان کا حکومت مخالف تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ ، آج کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں مظاہر ے ہونگے،ہمیں بند گلی میں کہنے والے آج خود بند گلی میں پھنس چکے، نواز شریف اپنی کرسی اور ... مزید
-
عوامی تحریک اور حکومت میں فوج کی ثالثی کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات بھی ناکام ،24 گھنٹے کی مہلت دی لیکن نواز،شہباز مستعفی ہوئے نہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ہماری شرائط کے مطابق درج ہوئی، مذاکرات ... مزید
-
ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیراعظم نواز شریف کو جھوٹا ترین شخص قرار دیدیا،آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا کبھی اظہار نہیں کیاحکومت کی درخواست پر فوج ثالثی کیلئے آئی‘ میں جھوٹا ہوں تو فوج مجھے گرفتاربصورت ... مزید
-
ججزنظربندی کیس میں پرویز مشرف کو 19 ستمبرکو عدا لت میں پیش ہونے کا حکم،عدم پیشی پر ملزم پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وکیل استغاثہ
-
آرمی چیف نے حکومت کی اجازت سے عمران اور قادری کی درخواست پر ملاقات کی ،چوہدری نثار،صورت حال کو گھمبیر کرنے کے بجائے ان کے مطالبے پر حکمت عملی بنائی ،فوج نے نہیں بلایا آرمی چیف سے ملاقات خود ان کی ... مزید
-
آرمی چیف نے پاک چین ایس ایس جی مشترکہ مشقیں دیکھیں ، پاک فوج مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی، جنرل راحیل شریف
-
پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام ،مثبت سوچ لے کر آئے تھے ، اعتماد کا فقدان ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ،شا ہ محمود قریشی ، حکومت آرمی چیف کے ثالثی کے کردا ر کی وضاحت ... مزید
-
الطاف حسین نے بھی قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا، آئین اور جمہوریت کے چکر میں پڑنے سے ملک کو نہ نقصان پہنچ جائے۔ کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوج مداخلت کرے، خدایا پاکستان کو بچایا جائے،الطاف ... مزید
-
عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، اسحاق ڈار، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ انہیں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کاکہاگیاہے ... مزید
-
راحیل شریف نے بڑے پن کا ثبوت دیا، نواز شریف ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، شجاعت حسین ،پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آرمی چیف نے معاملہ کے پرامن حل کیلئے حکومتی پیشکش قبول کی، خون خرابہ کے بعد قبضہ ... مزید
-
لاہور ،سابق صدر آصف علی زرداری کا سراج الحق کو فون ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
ماڈل ٹاؤن واقعہ کی ایف آئی آر میں وہی دفعات لگائی گئیں جن کی استدعا منہاج القرآن نے کی ،ترجمان حکومت پنجاب
-
مذاکرات‘ مذاکرات اور صرف مذاکرات سے ہی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاسکتا ہے، آصف علی زرداری،خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں،سیاست میں انتہائی حد تک چلے جانے پر یقین نہیں رکھتے، چین میں ... مزید
-
تمام سیاستدان ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک کیلئے افہام تفہیم سے کام لیں، سراج الحق ، آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش موجودہ تشویشناک صورتحال سے نکالا جائے، امیر جماعت اسلامی ،مغربی ... مزید
-
پاکستان کیساتھ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی بنیادوں پر کشمیر سمیت تمام مسائل بارے مذاکرات کیلئے تیار ہیں‘ بھارت
-
پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر کچھ مختصر المدت اثرات پڑے ہیں،آئی ایم ایف،پاکستان نے اقتصادی اصلاحات جاریرکھ کرآئی ایم ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،ترجمان ... مزید
-
پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں تشدد سے باز رہیں ، امریکہ،پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے،ترجمان مریکی محکمہ خارجہ
-
پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے‘ راجناتھ سنگھ،سرحدوں کو جھنڈے لہرانے کی بجائے گولی کاجواب گولی سے دینے کا وقت آگیا ہے‘ صحافیوں سے گفتگو
-
فوج ہماری اپنی ہے وہ کبھی بھی خون خرابہ نہیں چاہے گی ،خواجہ سعدرفیق ،فوج کوکس نے کہا کہ اس مسئلے میں پڑنے کے بجائے ہمیں یہ سوچناچاہئے کہ یہ مسئلہ حل کیسے ہواورلوگ واپس گھروں کوجائیں دھرنے والے افواج ... مزید
-
آئی ایس پی آر کا بیان ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ، ڈاکٹر طاہر القادری، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا ، ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ، نواز شریف نے آج اخلاقی قدروں کا جنازہ ... مزید
-
امین فہیم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کرکے عبوری وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.