شامی بحران ایک بڑا انسانی المیہ بن گیا ہے، اقوام متحدہ،عالمی برادری مہاجرین کی موثر مدد کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، ہمسایہ ملکوں میں رجسٹرڈ شامی مہاجرین کی تعداد 3ملین ہو گئی ہے،یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین

ہفتہ 30 اگست 2014 06:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی بحران کے نتیجے میں ہمسایہ ملکوں میں رجسٹرڈ شامی مہاجرین کی تعداد تین ملین ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے جمعہ بتایا کہ 2011ء سے شروع ہونے والے اس تنازعے کی وجہ سے شام میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 6.5 ملین بنتی ہے۔ یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے شامی بحران کو عصر حاضر کا ایک بڑا انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برداری مہاجرین کی موٴثر مدد کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ یہ امر اہم کے شام کی نصف آبادی اس خانہ جنگی سے متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :