یورپی یونین روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے‘ انجیلا مرکیل

ہفتہ 30 اگست 2014 06:57

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکیل یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے کہا ہے کہ ہم مسئلے کے حوالے سیاسی حل کے خواہاں ہیں تاہم ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے دوران روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :