کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کردیا

ہفتہ 30 اگست 2014 06:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قصائی کی دکان پر فائرنگ کرکے 3افرادنور محمد،اختر محمد اور عبدالکریم کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیر کور بلوچستان کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو ہسپتال پہنچادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔