روس اور بھارت کے درمیان آٹھ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 30 اگست 2014 06:57

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) روس اور بھارت کی آٹھ روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ” آویاندرا2014ء“ ماسکو میں شروع ہوگئیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فضائیہ کے ترجمان کرنل ایگورر کلیموف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ بھارت کے ساتھ روس کی مشترکہ فوجی مشقیں خطہ آسترا خان میں شروع ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ایس یو ایس ایم طیارے ایم آئی تھرٹی فائیو اور ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ان مشقوں کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :