کوہاٹ،قتل کی لرزہ خیز واردات میں ایک ہی خا ندا ن کے 5افراد جا ں بحق ،جا ں بحق افراد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا ،فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پولیس حکا م

ہفتہ 30 اگست 2014 06:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء )کوہاٹ کے نواحی علاقے علی زئی میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نا معلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے اورکزئی ایجنسی کے رہائشی میاں،بیوی،دو بیٹیاں اور ایک بیٹاجاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر محو خواب افراد پر خود کار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں سابق پولیس اہلکار ہاشم گل اس کی بیوی شاشینہ عمر 45سال،بیٹا عامر 14سال اور دو بیٹیاں سعدیہ 18سال اور فوزیہ عمر 16سال موقع پر جاں بحق ہو گئی۔واقعے کی اطلاع قریبی گھروں کے لوگوں نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے جو کافی عرصہ سے علی زئی کوہاٹ میں رہائش پذیر تھے۔ جبکہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ اندوہناک واقعے کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔ تھانہ استرزئی نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :