بھارتی پنجاب پٹیالہ کے اوتار سنگھ مانی نے دنیا کی سب سے بڑی پگڑی تیارکر لی،پگڑی کا وزن 100 پاؤنڈ ، لمبائی 645 میٹر ہے، اسکوسر پر باندھنے میں اوتار سنگھ مانی کو چھ گھنٹے وقت درکا ہوتا ہے

ہفتہ 30 اگست 2014 06:56

پٹیالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)بھارتی پنجاب پٹیالہ کے اوتار سنگھ مانی نے دنیا کی سب سے بڑی پگڑی تیار کی ہے۔ اس کا وزن 100 پاونڈ ، 645 میٹر لمبی ہے اور اس کو سر پر باندھنے میں اوتار سنگھ مانی کو چھ گھنٹے وقت درکا ہوتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اوتار سنگھ اس کی تیاری پچھلے 16 برس سے کر رہا تھا اور اب اس کا کہنا ہے دنیا کی سب سے بڑی پگڑی رکھنے پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہونا چاہئے۔

اس پگڑی کی لمبائی اولمپکس گیمز کے تیرہ سوئمنگ پولز کے برابر ہے۔ اس کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ دنیا کی سب سے لمبی اور بڑی پگڑی کا مالک ہے۔

ساٹھ سالہ اوتار سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اس پگڑی کے وزن سے پریشان نہیں ہوتا بلکہ اس کو پہن کو خوش ہوتا ہے۔ اگر یہ میرے سر پر نہ ہو تو محسوس ہوتا ہے جیسے میری کوئی چیز کھو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تا ہم جب تک ہمت ہے میں اس کو پہنتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ سکھوں کی پگڑی کی اوسط لمبائی پانچ سے سات میٹر تک ہوتی ہے لیکن پٹیالہ کے اس سکھ کے انداز نرالے ہیں۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک تلوار اور بھاری بھرکم کڑے بھی ہاتھ میں پہنتا ہے جن کا وزن 87 پاونڈ ہے۔ اس طرح وہ بھارت میں جہاں بھی جاتا ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ لوگ اس سے ایک سیلی بریٹی جیسا سلوک کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :