چین ،پانڈا کا خوراک کے لیے حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچایا

ہفتہ 30 اگست 2014 06:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)چین میں ایک بڑی مادہ پانڈا نے اضافی خوراک کے حصول کے لیے خود کو حاملہ ظاہر کیا۔برطانوی میڈیاکے مطابق سیچوان میں قائم تحقیقاتی سنٹر میں موجود آئی ہِن نامی اس پانڈا نے کچھ عرصے سے ایسا برتاوٴ کرنا شروع کر دیا تھا جیسے وہ حاملہ ہو۔حمل سے متعلق حرکتوں کے باعث نہ صرف اس کی خوراک کا خیال رکھا گیا بلکہ اس کی زچگی کے مناظر کی براہ راست نشریات کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

لیکن کچھ عرصے بعد اس پانڈا نے اپنا رویہ دوبارہ معمول کے مطابق کر لیا۔ایک ماہر کا کہنا ہے کہ شاید اس جانور کو اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ ماں بننے والی پانڈا کو ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں رکھا جاتا ہے اور ہمہ وقت خیال رکھے جانے کے ساتھ ساتھ اضافی خوراک دی جاتی ہے۔ پانڈا میں قدرتی طور پر شرح پیدائش کم ہوتی ہے اور 25 فیصد سے بھی کم مادہ پانڈا ماں بن پاتی ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ پانڈا کے حمل کی تصدیق ہونا بھی خاصا مشکل ہوتا ہے۔ سائنس دان کئی دہائیوں سے سے پانڈا کے حمل کی بارے میں معلومات حاصل کرنے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اب کہ کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :