عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی، کے پی کے اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کی سلپ جاری کردی

ہفتہ 30 اگست 2014 06:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی کے پی کے اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کی سلپ جاری کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات 2013ء کو جعلی اور دھاندی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ کوئی بھی شخص ح کومت کو ٹیکس یا بل نہ دے لیکن عمران خان کے سول نافرمانی کے اس اعلان کو ان کی خود خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی ماننے سے انکار کردیا گزشتہ روز کے پی کے اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں جاری کردی گئیں اور تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی کی گئی ہے بینک میں بھیجے جانے والی تنخواہوں میں سے ٹیکس کٹوتیاں انکم ٹیکس ، یوٹیلٹی بلز کی مد میں کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :