سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن کرکٹ میچ( آج ) کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر

ہفتہ 30 اگست 2014 06:47

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج (ہفتے کو ) رانجیری دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں نے سیریز میں ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان ون دے سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اب تیسرا میچ فیصلہ کن ہوگا سیریز جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے تیسرا میچ جیتنا ضروری ہوگا اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے جیت کے متضاد دعوے ، فاسٹ باؤلنگ پر تنقید ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے لئے ایک جانب اچھی خبر یہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے اور اہم ترین میچ میں گرین شرٹس کو عالمی شہرت یافتہ آف اسپنر سعید اجمل کی خدمات حاصل ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیکن مصباح الحق ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل کے اختتامی اوورز میں بولروں خاص طور پر فاسٹ بولروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ہمبن ٹوٹا کے میچوں کے آخری دس دس اوورز میں پاکستانی بولروں نے ایک سو سے زائد رنز دیئے۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے فاسٹ بولروں وہاب ریاض ،جنید خان اور محمد عرفان نیمجموعی طور پر28 اوورز میں 194رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

وہاب ریاض نے65نز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے اسپنرز شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اپنا کام بہتر انداز میں کیا۔اگر سعید اجمل ہمبن ٹوٹا کی وکٹ پر ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔

شاہد آفریدی نے بولنگ اچھی کی اور رنز روکے لیکن وہ وکٹ نہیں لے پارہے ہیں۔سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہوئی اگر وہ ہوتے تو حالات ہمارے فیور میں ہوتے۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ہمارے پیس بولر اچھی بولنگ نہیں کررہے ہیں لیکن انہیں ہلکا نہ لیا جائے۔فاسٹ بولر لاستھ لنکا اور نوان کولا سیکرا اپنی فارم میں نہیں ہیں لیکن امید ہے دونوں جلد اپنی پرانی فارم حاصل کر لیں گے۔

میتھیوز نے کہا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے۔ملنگا کی فارم تشویش کا باعث ہے۔ابتدائی دس اوورز میں ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی۔میتھیوز نے کہا کہ80,90کے بعد مجھ پر کوئی دباو نہیں ہوتا۔لیکن خوشی اس بات کی ہے ٹیم میری بیٹنگ کی وجہ سے جیت رہی ہے۔میری بیٹنگ کا انداز پران ہی ہے لیکن میں نے اپنی اپروچ کو تبدیل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :