لاہور، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عبوری چالان سانحہ ماڈل ٹاون کی پہلی ایف آئی آر کے تحت گرفتارچارپولیس اہلکاروں کی حد تک مرتب کیاگیاہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا کو پیش کیا گیا یہ چالان سانحہ ماڈل ٹاون کی پہلی ایف آئی آر کے تحت زیر حراست چار ملزمان کی حد تک مرتب کیا گیا ہے جن میں سابق ایس ایچ او سبزاہ زار انسپکٹر شیخ عامر سلیم ،ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر حافظ اطہر محمود اور دو ایلیٹ کمانڈو نوید اور خرم رفیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چاروں ملزمان کے خلاف مرتب کیے گئے دس صفحات پر مشتمل عبوری چالان میں استغاثہ کے 62 گواہوں کی فہرست دی گئی ہے۔عبوری چالان کے ساتھ استغاثہ برانچ کا نوٹ بھی منسلک ہے جس میں پولیس کے مرتب کردہ چالان پر استغاثہ کے اعتراضات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :