میچ فکسنگ کا گاڈ فادر کہلانے والا ولسن اب فکسنگ کے خلاف ایکشن میں،فٹ بال کی دنیا کے بک میکر سنگا پور کے ولسن راج پیرومل نے دنیا بھر میں 100 فٹ بال میچوں میں فکسنگ کے ذریعے 30 لاکھ پاونڈ کما لئے۔ اب وہ اس جرم کے خلاف پولیس کا ساتھ دے رہا ہے

ہفتہ 30 اگست 2014 06:47

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء) ولسن راج کا تعلق سنگا پور سے ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ جو میچ پر شرط لگاتا تھا اس میں 70 تا 80 فیصد کامیابی ہوتی تھی۔ اس نے اعتراف کیا ہے کہ فٹ بال میں میچ فکسنگ کے ذریعے نے اس نے خوب دولت کمائی ہے۔ اسے میچ فکسنگ کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے۔ وہ کھیل اور ٹیموں کے اندر اس قدر سرائیت کر چکا تھا کہ بعض اوقات وہ ٹیموں کے بنچ پر بیٹھ کر کھلاڑیوں اور کوچز کو احکامات دیا کرتا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ولسن کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ افواج میں جانا چاہتا تھا ، لیکن سکول کی زندگی میں کریمنل ریکارڈ کی وجہ سے وہ فوج میں شمولیت اختیار نہ کر سکا۔ انیس یا بیس برس کی عمر میں میچ فکسنگ کی طرح راغب ہوگیا۔ پہلے میں نے مقامی میچز میں شرط لگانا شروع کی اور دنیا کی بدنام ترین میچ فکسنگ سنڈی کیٹ تک پہنچ گیا۔ اس کے دنیا کے 38 ممالک کی فٹ بال تنظیموں اور کھلاڑیوں سے رابطے تھے۔ ولسن کو فن لینڈ میں 2011 میں میچ فکسنگ کے الزام میں جیل میں ڈالا گیا۔ اب وہ یہ سارے کام چھوڑ چکا ہے اور میچ فکسنگ کے خلاف پولیس کے ساتھ مل کر جنگ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :