جاپان :لینڈ سلائیڈنگ،ملبے سے 74 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

منگل 2 ستمبر 2014 08:12

ہیروشیما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء ) جاپان کے شہر ہیروشیما میں مٹی کے تودے تلے دبنے والے لوگوں کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے اور ابھی تک چوہتر افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی کارروائیوں میں تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور فائر فائیٹرز حصہ لے رہے ہیں۔حکام کے مطابق تودے تلے مزید افراد کی لاشیں ملنے کا امکان ہے۔