صدر اوباما داعش کے خلاف کارروائی کریں، امریکی سینیٹرز

منگل 2 ستمبر 2014 08:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) امریکا کے سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ داعش امریکا اور مغربی ممالک کے متعدد شہروں پر دہشت گردی کے حوالے سے نظریں جمائے ہوئے ہے۔ صدر اوباما کو چاہیے کہ وہ داعش کے خلاف اقدامات کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے رکن اور ڈیموکریٹ کا رہنما سین ڈیا نے داعش سے امریکا اور مغربی ممالک کے لیے خطرات کی نشاندہی کا ذکر کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا ہے کہ داعش کے خلاف کس قسم کے اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔

سینیٹ کے ڈیموکریٹ رکن اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن نے وائٹ ہاوس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا امریکی سرزمین کے لیے داعش کی طرف سے امکانی خطرات کا تدارک کیا جائے۔دونوں قانون سازوں نے داعش کے خلاف ایک جیسے خیالات کی بنیاد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کیلفورنیا سے سینیٹ کے رکن اور ڈیموکریٹ کا رہنما سین ڈیانے فین سٹین اور ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ملے جلے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا '' داعش کے خطرے سے پیشگی نمٹنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے دونوں سینیٹرز کی ملک کی انتہائی حساس معلومات رسائی ہے اور انہیں حساس اداروں کے ذمہ دار باقاعدگی سے بریفنگ دیتے رہتے ہیں۔ فین سٹین نے کہا '' داعش ہمارے پیچھے آنے کا اعلان بھی کر چکی ہے کیونکہ وہ ہمارا خون بہانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :