عراق،خودکش بم دھماکے میں 13افراد ہلاک،17زخمی

منگل 2 ستمبر 2014 08:15

رمادی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)عراق کے شہر رمادی میں گزشتہ روز دو خود کش بمباروں نے سکیورٹی فورسز کی پوزیشن کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑیوں کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور17زخمی ہو گئے ، یہ بات عراقی پولیس اورایک ڈاکٹر نے بتائی ۔ذرائع نے کہاکہ ایک دھماکہ بغداد کے مغربی شہر میں عراقی سپیشل فورس کی جانب سے زیر تعمیر عمارت میں کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ سپیشل فورسز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوائنٹ پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عراقی فورسز رواں سال کے آغاز کے بعد سے شہر کے بیشتر علاقے جو عسکریت پسندوں کے قبضے میں گئے تھے ، صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر نے کی کوشش کررہی ہیں ۔فلوجہ ، جو رمادی کا مشرقی شہر ہے ، جنوری کے بعد سے حکومت کے ہاتھ سے مکمل طور پر چلا گیا ہے جبکہ عسکریت پسندوں نے جون میں جہادیوں کی زیر قیادت جاری جارحیت کے دوران ،جب پانچ صوبوں پر قبضہ کیا تھا ، انبار کے دوسرے حصوں پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔عراقی سکیورٹی فورسز شیعہ ملیشیاء اور کرد جنگجوؤں پر رمادی میں دھماکے ہوئے ہیں، جہاں جہادیوں کی جانب سے ایک ماہ کے طویل قبضے کے بعد حکومت کی جانب سے امرلی کے قصبہ عسکریت پسندوں سے دوبارہ حاصل کرنا حکومت کی بہت بڑی جنگی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :