کریمیا میں بجلی کا عارضی بریک ڈاؤن ،مقامی حکام کا کیف پر سبوتاژ کا الزام عائد

منگل 2 ستمبر 2014 08:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)جزیرہ کریمیا جس نے مارچ میں یوکرائن سے الگ ہو کر روس سے الحاق کرلیا تھا ، کے بیشتر شہروں میں رات بھر عارضی طور پر بجلی بند ہو گئی ۔مقامی حکام نے کیف پر سبوتاژ کا الزام لگایا ہے۔اتارطاس نے مقامی بجلی سپلائی کرنیوالوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائن سے عموماً سپلائی ہونیوالی دو تہائی بجلی معطل ہو گئی ۔

روس کے بحیرہ اسود کے قریب شہر یلتا اور سوستپول جیسے بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

کریمینرگو نے کہا ہے کہ جزیرہ کو بجلی کی فراہمی جو 80فیصد یوکرائن پر انحصار کرتا ہے ، بالاخر بحال کردی گئی ، تاہم یہاں پر یوکرائن سے بجلی سے معطل ہونے سے متعلق وجہ کی وضاحت سامنے نہیں آئی ۔تاہم کریمیا کے قائمقام گورنر نے الزام لگایا ہے کہ کیف بجلی کو بطور ہتھیار جزیرہ کے خلاف استعمال کررہا ہے ۔آر آئی اے نووستی خبررساں ایجنسی نے سرگئی ایکسینوف کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ یوکرائنی عوام کے حوالے سے سبوتاژ کا حالیہ عمل ہے اس وقت اس کا مقصد گزشتہ سال کے آغاز سے کھولنے والے سکولوں کو تیاریوں کو متاثر کرنا تھا۔یوکرائنی حکام کی جانب سے فوری طورپر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :