شیخ رشید احمدآج اہم پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دیں گے

منگل 2 ستمبر 2014 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدآج بروز منگل نیشنل پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر یں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے ریلویز ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد آج شام کو پریس کلب میں ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس پریس کانفنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پاکستان تحریک انصاب کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :