پارلیمنٹ کامجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہوگا، صدارت سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ مشترکہ طور پر کرینگے، مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

منگل 2 ستمبر 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کامجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہوگا، صدارت سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ مشترکہ طور پر کرینگے۔ پارلیمنٹ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے مجلس شوری ٰ کا اجلاس آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سیاسی ہلچل عروج پر ہے جبکہ ریڈزون میں کشیدہ صورتحال بھی اپنی انتہاء پر ہے ایسے حالات میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری مشترکہ طور پر کرینگے ۔ اجلاس کا آغاز قومی ترانہ سے کیا جائیگا۔