وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیما نی پارٹیوں کے اجلاس میں شریک پارلیمانی جماعتوں اور انکے رہنماؤں کے نام

منگل 2 ستمبر 2014 08:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمنٹ کی نمائندگی کرنے والی تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جن جماعتوں اور انکے رہنماؤں کے نمائندوں نے شرکت کی ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر اعتزاز احسن،سید خورشید شاہ اور رحمن ملک ،ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار،بابر غوری ،جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن ،اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور،سینیٹر حاجی عدیل ،جماعت اسلامی کی طرف سے سراج الحق ،لیاقت بلوچ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے حاصل خان بزنجو، قومی وطن پارٹی کے آفتاب خان شیرپاؤ،مسلم لیگ (ضیاء) کے محمد اعجاز الحق،بی این پی عوامی کے سینیٹر کلثوم پروین،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے پروفیسر ساجد میر، فاٹا سے جی جی جمال،مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف احسن اقبال، جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ پرویز رشید، سینیٹر اسحق ڈار، عرفان صدیقی اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے ۔