عالمی جونیئر سائیکلنگ چیمپین ایگور ڈیکرائن نے خود کشی کرلی، ایگورڈ کی عمر18سال تھی عالمی ٹائٹل میں اپنا دفاع کرنا تھا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ، سپورٹس ڈائریکٹر

منگل 2 ستمبر 2014 08:07

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) جونیئر سائیکلنگ عالمی چیمپین ایگور ڈیکرائن نے خود کشی کرلی۔ ان کی عمر صرف 18 برس تھی۔ مقامی میڈیاکے مطابق بیلجیم سے تعلق رکھنے والے ایگور نے گذشتہ برس فلورنس میں ہونے والی عالمی چیمپین شپ میں ٹائم اینڈ ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، وہ ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف تھے، انہیں رواں ہفتے ورلڈ روڈ چیمپین شپ میں شرکت کرنا تھی۔

جبکہ دو ہفتے بعد انہیں اپنے عالمی ٹائٹل کا بھی دفاع کرنا تھا۔ وہ ہفتے کی شب اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، ان کی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے۔ٹیم کے اسپورٹس ڈائریکٹر نے ان کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگور عالمی مقابلوں میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پرعزم اور بے چین تھے، ان کی موت نے ہمیں سخت رنجیدہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بہت خوش اور پرامید دکھائی دیتے تھے ، ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں ا?تی کہ انہوں نے اپنی اس کم عمری میں اپنی زندگی کا خاتمہ کیوں کرلیا۔

واضح رہے کہ بیلجیم میں سائیکلنگ کو جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے کہ اور ایگور اس کھیل میں ملک کی سب سے روشن امید سمجھے جاتے تھے۔ان کے ساتھ ٹریننگ کرنے والوں اور ٹیم کے ساتھیوں نے اس سانحے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایگور کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونا مشکل ہے، ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :