لیبیا میں جنگجووٴں نے دارالحکومت کی سرکاری عمارتوں پرقبضہ کرلیا

منگل 2 ستمبر 2014 08:13

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء ) لیبیا کی نگراں حکومت نے تصدیق کی ہے کہ جنجگووٴں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے کام کرنے والوں سرکاری ملازمین کویرغمال بنالیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے سرکاری دفاتر پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنگجووٴں نے سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ موجودہ بحران کے حوالے سے نگراں حکومت حکام سے مسلسل رابطے میں ہیاشزا۔

دوسری جانب نگراں حکومت مملکت کے تمام امور مشرقی علاقے سے چلارہی ہے جبکہ حکومت نے ملکی نامور شخصیت عمر الحسی کو فوری طور پر مصالحتی حکومت بنانے کی پیش کش کی ہے۔واضح رہے کہ لیبیا میں برسوں اقتدار میں رہنے والے آمر معمر قذافی کے بعد ملکی سیاست کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے جبکہ مسلح جنگجووٴں کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کے بعد اب دارالحکومت میں سرکاری دفاتر پر قابض ہو چکے ہیں۔