یورپ کو دوسری عالمی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے، ڈونلڈ ٹْسک

منگل 2 ستمبر 2014 08:13

بریسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء ) پولستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 75 سال پہلے ہونے والی دوسری عالمی جنگ کے تباہ کن اثرات اس بات کے متقاضی ہیں کہ یورپ یوکرائن کی جنگ کو جلد از جلد ختم کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بحیرہ بالٹک کے ساحل پر قائم جزیرہ نما ویسٹر پلاٹے میں منعقدہ ایک یاد گارج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹْسک نے کہا کہ آج یوکرائن کا بحران دوسری عالمی جنگ کی یاد تازہ کرا رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یکم ستمبر 1939ء کا واقعہ کسی صورت نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

پولستانی وزیر اعظم نے کہا کہ پورپ کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ براعظم یورپ کی سلامتی کا دار ومدار ہمت، تخیل اور یقینی کارروائیوں پر ہے۔“ یاد رہے کہ جزیرہ نما ویسٹر پلاٹے وہی مقام ہے جہاں دوسری عالمی جنگ کے آغاز پر سب سے پہلے گولیوں کی آواز گونجی تھی۔

متعلقہ عنوان :