تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت اورکارکنان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرنے کاسلسلہ جاری

منگل 2 ستمبر 2014 08:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کی قیادت اورکارکنان کے خلاف اسلام آبادپولیس کی طرف سے مختلف مقدمات درج کرنے کاسلسلہ جاری ہے اوران کے خلاف مزید3مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ،تھانہ آبپارہ میں عمران خان اورقادری کے خلاف ایف آئی آرنمبر367درج کی گئی ہے جس میں پولیس پرحملہ ،جلاوٴ،گھیراوٴاوردیگردفعات شامل کی گئی ہیں ،تھانہ مارگلہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دومقدمات درج کئے گئے ہیں ،ایف آئی آرنمبر604میں پمزسے پولیس اہلکاررفیع اللہ کی درخواست پرکارکنوں کیخلاف آنسوگیس گن چھیننے کامقدمہ درج کیاگیاہے ،ایف آئی نمبر605میں ان کارکنوں پرپنجاب پولیس کی بس کونظرآتش کرنے کامقدمہ دائرکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں بعض رہنماوٴں اورکارکنوں کونامزدجبکہ دیگرکونامعلوم ظاہرکیاگیاہے

متعلقہ عنوان :