ریڈ زون صورتحال، سوشل میڈیا پر بھی حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں شدیدلفظی جنگ

منگل 2 ستمبر 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) ریڈ زون میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد نے سوشل میڈیا پر بھی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان الفاظی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس بشمول فیس بْک اور ٹوئیٹر وغیرہ پر ریڈ زون میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد کے بعد پہلے سے جاری حکومت مخالف اور حامی اکاؤنٹس کے درمیان جنگ میں شدت دیکھنے میں آ گئی ہے۔

فیس بْک پر حکومت کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) و اتحادی پارلیمانی جماعتوں کے حامیوں نے نہ صرف مایوسی کا اظہار کیا ہے بلکہ اکثر افراد نے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت کے اکثر حامیوں کی جانب سے حکومتی طاقت کے استعمال کا دفاع بھی کرنے کی کوشش جاری ہے۔ حکومت کے حامی اکثر افراد کی جانب سے ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی مزاحمت کرنے کی تراغیب بھی دی جا رہی ہیں۔ بیشتر فیس بْک کے صارفین نے حکومت کی جانب سے غیر ضروری طاقت کے استعمال کے بغیر معاملات طے کر کہ ملک کو کسی بھی غیر جمہوری مہم کشی بچانے کی کوشش کی جا سکنے کے آپشن کو ضائع کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :