افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘41 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 2 ستمبر 2014 08:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 41 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور اتحادی فورسز نے صوبہ ننگرہار‘ لغمان‘ غزنی‘ اورزگان‘ مازابل اور قندھار میں آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 41 طالبان ہلاک جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :