کینیا‘ متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 42 افراد ہلاک‘ 68 زخمی

منگل 9 ستمبر 2014 06:12

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) کینیا میں متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 42 افراد ہلاک جبکہ 68 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کے ریلیف ادارے نے بتایا کہ شمالی کاؤنٹی ماندیرا میں متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 42 افراد ہلاک اور 68 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دونوں فریقین نے علاقے میں 1347 گھروں کو بھی نذر آتش کیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :