اسرائیل نے ہمارے نئے سفیر کو قبول کرنے سے انکار کردیا ‘ نیوزی لینڈ

منگل 9 ستمبر 2014 06:17

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) اسرائیل نے نیوزی لینڈ کے نئے سفیر کو فلسطینی حامی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے نئے سفیر کو فلسطین کا حامی قرار دیتے ہوئے قبول کرنے سے مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اس رویئے سے یقیناً ہمارے لئے ایک تشویشناک صورتحال بن گئی ہے کیونکہ یہ ایک طرح سے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اسرائیل کا یہ فیصلہ قبول کرنا بھی ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :