ہم دعا کریں گے کہ دھرنے ساری عمر جاری رہیں تاکہ ن لیگ کے وزراء جھکے رہیں ،سینیٹربابر غوری

منگل 9 ستمبر 2014 06:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ ہم دعا کریں گے کہ دھرنے ساری عمر جاری رہیں تاکہ مسلم لیگ ن کے وزراء جھکے رہیں کیونکہ جب سے دھرنے شروع ہوئے ہیں مسلم لیگی وزراء نے جھکنا شروع کردیا ہے اور ان کے رویوں میں تھوڑی عاجزی آئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر خان غوری کے ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے برجستہ کہا کہ جب سے ملک میں دھرنے شروع ہوئے ہیں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے وزراء نے جھکنا شروع کردیا ہے تو ہم دعا کریں گے کہ دھرنے ساری عمر ہی چلتے رہیں تاکہ کم از کم مسلم لیگ (نواز) کے وزراء جھکے رہیں اور عاجزی اختیار کیئے رکھیں۔

متعلقہ عنوان :